
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں پولیس پر حملوں اور بدامنی کے خلاف بیدرہ چوک میں ہزاروں افراد نے دھرنادیا اور ہم امن چاہتے ہیں کے نعرے لگاتے رہے۔
سفید جھنڈے اٹھائے مظاہرین نے بیدرہ چوک کو ہرقسم کے ٹریفک کے لئے بند کرکے دھرنا دیا۔
بدامنی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی
سفید جھنڈے اٹھائے شہری مونگ امن غواڑو،کے نعرے لگاتے رہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر سوات میں امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم کسی صورت بدامنی برادشت نہیں کریں گے اور امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے شانہ بشانہ رہیں گے ۔