
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیر اعلی خبیر پختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے تحت آج کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی محمد سہیل خان کے ہمراہ آغوش سنٹر گل آباد تحصیل ادینزئی دیر پاائین کا دورہ کیا۔ جناب فضل محمود (اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل الخدمت فاونڈیشن پاکستان) اور ایڈمینیسٹریٹر آغوش سنٹر گل آباد جناب سعیداللہ نے معزز مہمانان کو خوش آمدید کہا اور آغوش سنٹر کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔
۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان نے آغوش سپورٹس گالا 2024 کا افتتاح کیا۔ آغوش سپورٹس گالا میں کرکٹ ، بیڈ مینٹن ، ٹیبل ٹینس ٹورنامینٹس کے ساتھ ساتھ حسن قرات ، نعت ، ملی نغمہ ، تقاریر آرٹ اینڈ کرافٹ ، ڈرائینگ اور لانگ جمپ کے مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں میں 40 سرکاری و پرائیوٹ سکولز کے طلبا حصہ لے رہے ہیں۔
۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے سپورٹس گالا منعقد کرنے پرآغوش الخدمت سنٹر کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحت مند جسم کے کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں بھی بہت ضروری ہے۔ تعلیم کے میدان میں محنت کریں۔ مطالعہ پر توجہ دیں اپ قوم کے مسقبل ہے۔ کیونکہ اج کا بچہ کل کا باب ہوتا ہے۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے آغوش الخدمت سنٹرمیں ایک یتم بچے کے کفالت کا اعلان بھی کیا۔
۔ بعد ازاں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن جناب امجد علی خان نے آغوش الخدمت سنٹرچکدرہ کے مختلف یونٹس، لائبریری، ہاسٹلز، کچن، کانفرنس روم کا معائنہ بھی کیا۔ کمشنر نے یتیم بچوں کی بہترین کفالت اور تربیت کرنے پر آغوش سنٹر کے منتظمین کے کاوشوں کو سراہا اور انتظامیہ کے جانب سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کی۔ جناب فضل محمود اور آغوش سنٹر کے ایڈمینیسٹریٹرنے آغوش سنٹر کے آمد پر کمشنرملاکنڈ اور ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کا شکریہ ادا کیا۔ جناب فضل محمود نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ادئنزئی کو آغوش سنٹر کے دورے کے موقع پریادگاری شیلڈ پیش کئے۔