غلطی سے نامناسب شاعری گانے پر اللہ سے معافی مانگی ہے، عاطف اسلم

Spread the love

لاہور: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ انہوں نے نامناسب شاعری گانے پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لی ہے۔

معروف گلوکار عاطف اسلم نے چند روز قبل ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ غلط کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور معافی مانگی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ غلط ہمیشہ غلط ہوتا ہے اور وہ غلطیوں پر اللہ سے معافی مانگتے ہیں۔

آج کل ہر کوئی محنت کیے بغیر کم وقت میں شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن بغیر محنت کے بہت کم وقت میں شہرت ملتی ہے اب لوگ مصنوعی چیزوں کے ذریعے شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

عاطف اسلم کا مزید کہنا تھا کہ شہرت حاصل کرنے کا کوئی فارمولا نہیں ہوتا۔

شہرت، عزت اور بدنامی سب اللہ نے دیا ہے، انسان کو محنت کرنی پڑتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button