عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں: فضل حکیم یوسفزئی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اپنا فرض سمجھتے ہیں، عوام کی خدمت میں دلی سکون ملتا ہے، علاقائی مسائل کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں میں اقدامات اٹھارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حجرہ مکانباغ میں لوگوں اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر صوبائی وزیر نے اسے حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ کچھ لوگوں کے مسائل موقع پر حل کردئیے گئے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سیاست میں عوام کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کے دکھ درد سے واقف ہوں عوامی مسائل کا حل میرا مشن ہے اور اس اہم مقصد کو ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ نبھانے کی انتھک کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہیں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ نے خدمت خلق کا جو موقع عطاء کیا ہے اسے عبادت سمجھ کر نبھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہے تحریک انصاف کی سیاست کا مقصد فلاحی ریاست کا حصول ہے۔
۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button