
دیر واڑی(شیخ ابوسعید)
دیر بالا نہاگدرہ بانڈئ سے تعلق رکھنے والے امیر زیب پائندہ خیل نے نہاگدرہ کے تمام نوجوانوں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نہاگدرہ ٹو سوات سڑک نہ صرف نہاگدرہ بلکہ پوری ضلع دیر کی تقدیر بدلنے میں کردار ادا کرے گا۔۔ اس لیے ہر گاؤں کی سطح پر ایک کمیٹی بنا کر اس سڑک کی نگرانی کرنی چاہیے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکثر اوقات ہمارے لوگ منتخب نمائندگان سے گلے شکوے کیا کرتے ہیں کہ سیاسی نمائندگان فنڈ نہیں دیتے جب ان کے سیاحتی مقامات کو پروموٹ کرنے کیلئے فنڈز اور مشینری دی جاتی ہیں تو مقامی سطح پر اس میں خلل ڈال دی جاتی ہے۔تنازعات اپنی جگہ اس کے حل کیلئے حکومتی سطح پر سب اعلٰی عدالتیں قائم کی گئی ہے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔۔۔۔