الہام الدین کی پریس کانفرنس: بے گناہی کا حلف، ایس ایچ او لعل قلعہ پر جھوٹے مقدمے کا الزام

Spread the love

لوئیر دیر) کمبڑ میدان کے رہائشی اور کا روباری شخصیت الہام الدین نے پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ قرآن پر حلف اٹھاتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہے اور ان کا منشیات سے کوئی تعلق نہیں ایس ایچ او لعل قلعہ میدان عبدالستار خان نے اپنے پیٹی بند پولیس افیسرکی ایما پر مجھے پھنسانے کے لئے میرے خلاف 510 گرام چرس رکھنے کا پرچہ کا ٹ کرکے مجھے جیل بھیج دیا الہام الدین نے تیمرگرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقہ کی معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہوئے شریف شہری اور گاڑیوں کی بارگین کا کار وبار کرتے ہیں 2 ستمبر کو وہ گا ڑی خریدنے کے سلسلے میں چترال میں موجود تھے کہ انہیں گھر سے اطلاع ملی کی پولیس بار بار اکر کہا کہ ایس ایچ او تھانہ لعل قلعہ اپ کو تھانہ طلب کیا ہے چترال سے واپسی پر عمائدین علاقہ کے ساتھ تھانہ حاضر ہونے پر ایچ او عبدالستار نے انہیں حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف 510گرام چرس رکھنے کا من گھڑت اور بے بنیاد کیس بناکر مجھے جیل بھیج دیاحا لا نکہ ان سے ایک گرام چرس بھی بر آمد کیا گیا الہام الدین نے کہاکہ سال 2013میں اس وقت تھانہ لعل قلعہ کے ایس ایچ او جمعہ رحمان کا ان کے ساتھ نا انصافی کے خلاف افسران بالا کو شکایت کی تھی جس پرانکوائری کے بعد وہ نوکری سے برخا ست کیا گیا تھا جبکہ موجودہ ایس ایچ او عبدالستار سابق ایس ایس ایچ او جمعہ رحمان کا قریبی ساتھی ہونے کی وجہ سے مجھ سے انتقام لینے کے لئے مجھ پر چرس رکھنے کا بے بنیاد مقدمہ درج کرکے مجھے جیل بھیج دیا جس سے میرا علاقہ میں بد نامی اور بے عزتی ہوئی اور میرا عزت نفس مجروح کیا گیا الہام الدین نے قرآن پر حلف اٹھا تے ہوئے کہا کہ وہ بے گناہ ہے اور ایس ایچ او نے اپنے پیٹی بند کا بدلہ لینے کے لئے ان کے خلاف جھوٹی مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا انھوں نے ڈی پی او لوئر دیر سلیم عباس کلاچی، ڈی ائی جی ملاکنڈ اور ائی جی خیبر پختون خوا سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے انکوائری کرکے ایس ایچ او لعل قلعہ کے خلاف سخت قانونی کار وائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button