ڈی سی دیر بالا کی کھلی کچہری، عوام کے مسائل موقع پر حل، شکریہ کا اظہار

Spread the love

دیر(بیورو رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے زیر صدارت گذشتہ روز بین درہ براول میں کھلی کچہری کا انعقاد ,شہریوں نے مسائل کے انبار لگادیے,ڈی سی نے بعض مسائل کو موقع پر حل کردی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز براول کے علاقے بین درہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کھلی کچہری منعقد کیا گیا جس میں ڈی سی نوید اکبر کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار احمد, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر علی شاہ اسسٹنٹ کمشنر ھیڈ کوارٹر دیر ڈاکٹر یاسر علی شاہ ، اے ڈی آر ڈی ڈی بادشاہ زادہ سمیت سرکاری محکموں کے سربراہان،مشران علاقہ،منتخب نمائندگان اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوام کی طرف سے بہت سے مختلف درپیش مسائل و مشکلات ڈی سی کے سامنے پیش کئے جن میں ہسپتال ،علاقے کی صفائی ستھرائی،چراٸی شدہ لکڑیوں،سڑکوں اور نالیوں کی تعمیر اور دیگر عوامی مسائل شامل تھے۔
ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے اس موقع پر عوام کی مساٸل غور سے سنے ان میں سے بعض مسائل کو موقع پر حل کیا گیا جبکہ بعض کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کیں اور ہدایت کی کہ ان مسائل کی پراگریس رپورٹس ان کے آفس میں جمع کرے۔
ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب نے کہا کہ عوام کی خدمت ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کے مسائل عوام کے دہلیز پر حل ہوں اور عوام کو دفتروں اور محکموں کے چکر نہ لگانے پڑیں مزید کہا کہ کسی بھی قسم کی کوٸی شکایت ہو تو ڈپٹی کمشنر دیر بالا کے دفتر کے دروازے آپ سب کیلٸے 24 گھنٹے کھلے رہینگے۔براول عوام نے تحصیل براول بین درہ میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button