
دیر واڑی(شیخ ابوسعید)
تھانہ تھل پولیس کی کامیاب کاروائی دوہرے قتل و اقدام قتل میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، آلہ قتل اور آلہ اقدام قتل برآمد.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او دیر بالا وقار احمد کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر نوروز خان ایس ایچ او تھانہ تھل اور مسعود جان انچارج شعبہ تفتیش معہ دیگر نفری پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ علت 110 مورخہ 06.09.2024 جرم 302.324/34 PPC میں مطلوب ملزمان مسمیان حضرت دیدار، انعام اللہ پسران عبد الحکیم کو جدید سائنسی خطوط سے حسب ضابطہ گرفتار کر کے ملزمان سے آلہ قتل پستول 30 بور معمولہ چارجر، 07 عدد کارتوس اور آلہ اقدام قتل کلاشنکوف معہ 15 عدد کارتوس برآمد کیے۔۔۔ مزید تفتیش جاری.