تالاش: جماعت اسلامی کے نائب امیر عنایت اللہ خان کا حکومتی قرضوں اور کرپشن پر سخت اظہارِ خیال

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) ہمارا ملک اس وقت نااہل اور نالائق حکمرانوں کے وجہ سے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ ہمارا صوبہ ایک ہزار ارب روپے روپے مقروض جبکہ خیبرپختونخوا کے خزانہ اس صوبے پر 12سال حکومت کرنے والوں کی وجہ سے کنگال ہو چکا ہے ۔عنایت اللہ خان
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے نائب امیر عنایت اللہ خان نے تالاش میں ان لائن ممبر سازی مہم کیمپ کے افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے قدرتی وسائل کو قابل استعمال بنانے کے بجائے بیرون ممالک سے معاہدے کی جارہے ۔جس کی وجہ سے قرضے ری شیڈول کی جارہے ہے۔اور اب ہم امریکا ،ائی ایم ایف ،ائی پی پی ایز کے غلامی ایک طرف آب ہم چین،سعودی عرب کے بھی غلام بنتے جارہے ہیں ۔سود در سود قرضوں کے سبب ہمارا ملک ایک خطرناک دلدل میں پھنستا جارہاہے ۔عنایت اللہ خان نے مزید کہا کہ اے پاکستان کے لوگوں ان تمام مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ۔اسلئیے حافظ نعیم الرحمن ان مسائل کو حل کرنے نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے پاکستانی عوام کی مقدمہ لڑنے کیلئے نکلا ہے ۔اس ملک کی حفاظت کے خاطر اس ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے خاطر جماعت اسلامی کا ساتھ دیجئے ۔اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی دیر لوئر اعزاز الملک افکاری ،تحصیل امیر ملک شیر بہادر ،قیم جماعت اسلامی دیر لوئر انجینئر حافظ یعقوب الرحمٰن ،ارشد زمان ،مولانا قاری جاوید اقبال اور انجینئر بشیر احمد،محمد رازق ،سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ ،ریٹائرڈ صوبیدار میجر اور کونسلر نیک عمل خان ودیگر بھی موجود تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button