
دیر(بیورو رپورٹ ) ضلعی انتظامیہ اور ضلعی سپورٹس آفس دیر بالا نے دیر سپورٹس کمپلیکس میں "دہ دیر ماښام” کے نام سے نائٹ پشتو مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا,مشاعرہ رات بارہ بجے تک خوشگوار موسم میں شہریوں کی بڑی تعداد نے خوب انجوائی کیا۔ مشاعرے میں نامور شعراء پروفیسر اقبال شاکر، افسر افغان، منیر بونیری، جاوید شاہ درمان، حکیم سید اوتر، بادشاہ زادہ حیران، آشنا باجوڑی، یاسر اکمل روغانی، سمیع اللہ سحر سمیت ودیگر درجنوں شعرا شامل تھیں. پښتو مشاعره، "دہ دیر ماښام” کو دیر بالاکے عوام اور باذوق افراد سے حوصلہ آفزائی و پذیرائی ملی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیر بالا
ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے مقامی علاقے کے فن و ادب کی پہچان ہوتی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ فن و ادب کے فروغ کے لیے محفل مشاعرہ کے پروگرام کا انعقاد کروایا جائے گا۔
جبکہ مہمان شعراء نے کہا کہ فن و ادب کے فروغ کے لیے محفل مشاعرہ جیسے ادبی و مثبت سرگرمیوں پر مبنی پروگرام کا انعقاد ہونا مہذب قوموں کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیر بالا اور دیر والوں نے ثابت کردیا ہے کہ دیر زندہ دلان و پختونوں کی سرزمین ہیں اور انکے ذوق کو ہم بھی داد دیتے ہیں دیر والوں کی محبت اورذوق کا کوئی جواب نہیں.
آخر میں مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے تمام شعراء کو دیر کی روایتی ٹوپی پکول پہنا کر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔