میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے نعتیہ مشاعرہ منعقد

Spread the love

رپورٹ: سارہ خان

اسلام آباد: اکادمی ادبیاتِ پاکستان کے زیر اہتمام میلادُ النبی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم) کی مناسبت سے 18 ستمبر 2024 کو نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔ صدارت محترم عرش ہاشمی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، جناب منظر نقوی، جناب اختر عثمان اور جناب عبدالقاد تاباں شامل تھے۔ ڈا کٹر نجیبہ عارف صدر نشین اکادمی ادبیات نے سپاس نامہ پیش کیا اور اپنا نعتیہ کلام بھی سنایا۔ نعتیہ مشاعرے کی نظامت محترمہ در شہوار فیروز نے کی۔ ڈاکٹر نجیبہ عارف نے تمام شریک شعرا کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس مقدس اور بابرکت محفل میں شریک ہوئے اور سرورِ کونین احمدِ مجتبیٰ حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ صدر محفل جناب عرش ہاشمی نے کہا کہ اس قدر خوبصورت نعتیہ مشاعرہ منعقد کرنے پر اکادمی مبارک باد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس نعتیہ مشاعرے کے کیف و سرور سے لبریز لمحات ہی اِس کی قبولیت کی دلیل ہیں۔
اس نعتیہ مشاعرے میں منظوم نذرانہء عقیدت پیش کرنے والوں میں جناب عرش ہاشمی، ڈاکٹر نجیبہ عارف، ڈاکٹر ارشد محمود ناشاد، جناب منظر نقوی، جناب اختر عثمان، جناب عبد القادر تاباں، حافظ نور احمد قادری، ڈاکٹر شازیہ اکبر، محترمہ نصرت تاب نصرت، جناب عالی شعار بنگش، جناب سعید شارق، جناب خضر سعید، جناب احمد اقبال ترمزی، جناب محمد گل نازک، جناب حسیب جمال، جناب سردار یوسفزئ (پشتو)، جناب جورشید ابن لبید ( پشتو)، جناب اقبال حسین افکار ( پشتو)، محترمہ سارہ خان ( پشتو)، جناب اقدس ہاشمی، جناب حسن شہزاد راجہ، محترمہ افشاں عباسی، جناب جنید نسیم سیٹھی، اور جناب وسیم فقیر ودیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button