
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) بنڑگے تالاش کئی کنال پرمحیط ٹماٹر کی باغ پھول نکلنے والے سپرے کی ریکشن کے وجہ سے مکمل جھلس کر تباہ غریب( دہقان) زمیندار کو 6لاکھ روپے سے زائد نقصان حکومت ،فلاحی اداروں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل ۔
دیر لوئر کے علاقہ تالاش کے گاؤں بنڑگے سے تعلق رکھنے والے غریب دہقان زمیندار فضل واحد کے ٹماٹر کی باغ اس وقت جلھس کر مکمل طور پر تباہ ہوا ۔جب انہوں نے اوپن مارکیٹ میں زرعی ادویات کے ایک عام دوکاندار سے ٹماٹروں میں پھول نکل آنے کی غرض سے دوائی خرید کر اپنے ٹماٹروں کے عمودی طریقہ کاشت کے ہرے بھرے باغ پر سپرے کیا ۔ دوائی سپرے کرنے کی فورا ہی بعد ری ایکشن کرنے لگے ۔جس کی نتیجے میں کئ کنال پر محیط ٹماٹروں کی جھلس کر مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ۔غریب دہقان فضل واحد خان کا کہنا تھا کہ وہ ایک غریب شخص ہے ۔جس کی بیوی مستقل بیمار کی وجہ سے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود چارپائی پر زیر علاج ہے ۔گھر میں نرینہ اولاد بھی نہیں صرف بیٹیاں ہیں ۔اپنا گھر بھی نہیں ۔جس کھیت میں نے ٹماٹر کاشت کرکے باغ لگایا ہے ۔اس زمین کے مالک کے ایک کمرے پر مشتمل کچے گھر میں رہائش پذیر ہوں۔اپںے بیمار بیوی کی علاج معالجے اور بچوں کیلئے حلال رزق کمانے کی خاطر اپنے جمع پونجی کے علاؤہ دوسروں سے قرضہ لیکر یہ ٹماٹروں کا باغ لگایا تھا ۔کا فی مشقت کے بعد باغ پیدوار پیدا کرنے کے مرحلے تک پہنچ چکا تھا ۔جس سے بہت سارے اُمیدیں وابستہ تھے ۔لیکن بدقسمتی سے وہ تمام خواب اب خاک میں مل گئے ۔اس ضمن میں غریب زمیندار (دہقان) فضل واحد نے حکومت وقت ،ڈپٹی کمشنر دیر لوئر ،محکمہ زراعت ،الخدمت فاؤنڈیشن دیگر فلاحی اداروں اور اوورسیز سمیت مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے ۔یہ رابطہ نمبر 03449857641 متاثرہ غریب شخص فضل واحد کے ہے ۔اللہ کے رضا کیلئے مدد کرنے والے مندرجہ بالا موبائل نمبر پر رابطہ کریں ۔