
ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے زیر اہتمام محکمہ امور نوجوانان خیبر پختونخوا اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تعاون سے نتھیاگلی میں 3 روزہ ینگ لیڈرز انٹرپنورشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر محمد علی سیف اور یوتھ کوآرڈینیٹر یاسر خان کے علاؤہ ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے صدر نوید احمد خان سمیت پورے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے
70 مرد و خواتین ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی۔
ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے انٹرپنورشپ کانفرنس سے خطاب کرتے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان باہمت ہیں اور آگے بڑھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں اور نوجوانوں کے اسی جزبے کے تحت پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں بے انتہا ٹیلنٹ اور صلاحیت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام میں پاکستان کے ہر صوبے کی نوجوانوں کو ہم یکساں مواقع فراہم کرتے ہیں خواہ وہ جو بھی قوم یا صوبے سے تعلق رکھتے ہوں وہ ہمارے لیے صرف اور صرف پاکستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اولین ترجیح نوجوانوں کو تعلیم و ترقی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی طرف راغب کرنا ہیں۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود نے کہا کہ 2008 میں ہم نے پاکستان کی پہلی یوتھ پالیسی پر کام کیا اور 2011 میں پہلی یوتھ پالیسی کا آغاز کیا گیا جس پالیسی کے حصولوں میں سب سے اہم یہ تھا کہ ہم نے اپنے بچوں کو تعلیم دلوانی ہے۔
اس کے علاؤہ تقریب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر بیرسٹر محمد علی سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ینگ لیڈرز سے ملکر دلی خوشی محسوس ہوئی مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے پالیسی سطح اور عملی میدان میں نئے اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ نوجوان صرف ڈگریاں حاصل کرنے تک محدود نہ رہیں، بلکہ جدید تعلیم اور ہنر کے ساتھ ساتھ بہترین انسان اور ذمہ دار شہری بننے کے لیے بھی محنت کریں۔ نوجوان سرکاری نوکریوں پر انحصار کرنے کے بجائے، خود کو بطور کاروباری شخصیت (entrepreneur) منوانے کو ترجیح دیں، مزید اُنہوں نے نوجوانوں کو خوشخبری دی کہ وزیراعلی خیبرپختونخواعلی آمین گنڈاپورکی جانب سے عنقریب ایک بہت بڑے منصوبے کا افتتاح ہونے جارہا ہِے جس میں مختلف سکیموں جیسے احساس روزگار پروگرام جس میں نوجوانوں کو مختلف کاروبارکیلئے بلا سود قرضے آسان شرائط پرملیں گے جس کے پہلے مرحلے میں 10 لاکھ سے 50 لاکھ اور دوسرے مرحلے میں ایک لاکھ سے 5 لاکھ تک روپے تک کے بلا سود قرضے شامل ہونگے،
انہوں نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے نوجوان رہنماؤں کی کاوشوں کو قابل ستائش قراردے دیا اورکہاکہ ایسی سرگرمیاں نوجوانوں کو مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، کیونکہ کل کو یہی نوجوان اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔ نوجوانوں کو اپنے بڑوں کے تجربات سے سیکھنا چاہیے اور موجودہ دور کے تقاضوں کو سمجھ کر مستقبل کی بہترین منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ مختلف اداروں اور محکموں میں مسائل اور بدعنوانیوں کی نشاندہی کریں،
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے صدر نوید احمد خان نے اپنی خطاب میں کہا کہ ہم اس کانفرنس میں پورے خیبر پختونخوا سے تقریباً 70 کے قریب ان نوجوانوں کی انتخاب کی ہیں جو اپنی اپنی علاقے کے لیڈرز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ہم پورے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں لیڈر شپ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کے صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر کام کر رہے ہیں۔ ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے صدر نوید احمد خان نے مزید کہا کہ ہم ان نوجوانوں کے لیے پارلیمانی سیشنز کا اہتمام کرتے ہیں ان کو سینٹ اور نیشنل اسمبلی کے اجلاسوں میں لے کے جاتے ہیں ان نوجوانوں کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز جیسے تربیتی اداروں میں ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ ان نوجوانوں کو لیڈرشپ قانون سازی کی طریقے اور قانون حیثیت اور طریقہ کے حوالے مکمل معلومات حاصل ہوجائے۔اور ایک زمہ دار نوجوان کے طور پر معاشرے میں ابرے۔آخر میں انہوں نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آگر اس طرح ہمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی حمایت حاصل رہی تو ہمارے حوصلے مزید مضبوط اور ہمارے نوجوان اس سے بھی مضبوط جزبے کیساتھ سامنے آئیں گے۔
کانفرنس کی موقع پر ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرینز اور کانفرنس کے سپیکرز کے درمیان تفصیلی سوالات و جوابات کا سیشن بھی کی گیا۔ جس سے نوجوانوں کو تفصیلی معلومات فراہم کی گئی۔
کانفرنس میں نوجوانوں کے لیے انٹرپرینیورشپ، ای کامرس، تکنیکی تعلیم اور آن لائن کاروبار کے بارے میں تفصیلی سیشنز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
کانفرنس کے آخر میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کی جانب سے صدر نوید احمد خان نے معزز مہمانوں کو شیلڈ پیش کی گئی اور کانفرنس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں میں توصیفی اسناد اور انعامات سے نوازے گئے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمین رانا مشہود احمد خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محمد علی سیف نے ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے اس کاوش کو سراہا اور ینگ لیڈرز پارلیمنٹ کے عہدیداروں اس بہترین اور شاندار کانفرنس کے انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کی۔