زیارت تالاش میں سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

Spread the love

لوئیر دیر
سیکرٹری محکمہ خوراک خیبر پختونخوا ہ ثاقب رضا اسلم، ڈائر یکٹر فوڈخیبر پختونخواہ مُسرت زمان اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین محمد عارف خان کی خصوصی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ضلع دیر پائین کاشف احسان کے قیادت میں قیصر خان (اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر) اور شبیر احمد (فوڈ انسپکٹر) نے مین بازار زیارت تالاش پر واقع مختلف نانبائیوں،جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ فروشان، قصائیوں اورہوٹلز کے دوکانوں کو چیک کیا۔ سرکاری نرخنامہ کی عدم دستیابی، کم وزن اور زیادہ ریٹ پر روٹی فروخت کرنے اور دیگر خلاف ورزیوں پرمتعدد دوکانداروں پربھاری جرمانے عائد کر دیے گئے اور بعض دوکانداروں کے خلاف متعلقہ تھانہ میں (ایف۔آئی۔اَر) درج کر دئے گئے۔دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے اور سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اور ساتھ ہی نانبائیوں اور بیکرز کے دوکانداروں کو فوڈ ڈیپارٹمنٹ کیساتھ رجسٹرڈ ہونے (لائسینس بنوانے) کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button