زرعی یونیورسٹی پشاور میں 50 کلو واٹ سولر سسٹم کا افتتاح

Spread the love

وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے یونیورسٹی میں یونیورسٹی ڈویلپمنٹ آفس (یو ڈی او) پروجیکٹ کے تحت لگائے گئے 50 کلو واٹ سولر سسٹم کی تختی کی نقب کشائی اور سولر بٹن آن کرکے افتتاح کیا۔ شعبہ اسلامیات و پاک سٹڈیز کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر نعیم بادشاہ بخاری نے اللہ تعالٰی سے خیر و برکت ، ملک اور یونیورسٹی کی ترقی کی دعا مانگی۔ اس موقع پر یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر رضوان احمد، ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، سابق ڈین فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد ایوب، ٹریژرر ڈاکٹر عبدالسلام، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سرتاج عالم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ مجاہدالدین، پروسٹ ڈاکٹر ہارون خان، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانشل ایڈ وقار احمد خٹک اور انجینئر کامران خان بھی موجود تھے۔
ڈائریکٹر ورکس انجینئر ظریف خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سولر سسٹم یونیورسٹی ڈیویلپمنٹ آفس ( ایچ ای سی) پروجیکٹ کے تحت انسٹال کیا گیا ہے جس پر 50 لاکھ روپے لاگت آئی ہے، اس کی پاور پروڈکشن 50 کلو واٹ ہے جس سے یونیورسٹی پر بجلی اخراجات کی مد میں کافی کمی آئیگی، یونیورسٹی کو مالی فائدہ ملے گا اور اس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مزید دو منصوبوں پر کام جاری ہے جو بہت جلد مکمل کئے جائیں گے اور یونیورسٹی کو بجلی بل کی مد میں کافی ریلیف مل جائے گا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے سولرائز یشن کمیٹی اور ڈائریکٹر ورکس کی کوششوں اور محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے یونیورسٹی کو اس کے ثمرات مل جائے گے۔ اس سسٹم سے 50 کلو واٹ بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے اور اب بجلی کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button