بیٹی کے قاتلوں کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ، والد کی پریس کانفرنس

Spread the love

چکدرہ(بیورو نیوز) بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، میرے ساتھ ہونے والے ظلم کا حکام نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار ادینزئی کے علاقہ شوہ سے تعلق رکھنے والے محمد ذہین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گھریلو رنجش پر میرے داماد جاوید خان نے بیس ستمبر کی رات کو اپنے بھائی احمد خان، ان کی بیوی اور بھانجے اسد خان کے ساتھ ملکر میری بیٹی مسماۃ ص کو فائرنگ کرکے بے گناہ قتل کیا جس پر میں نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، محمد ذہین نے کہا کہ مقامی پولیس نے ملزمان میں سے احمد خان اور ان کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جاوید خان اور اسد خان ابھی تک مفرور ہیں اور تاحال گرفتار نہیں ہوئے انہوں نے حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور عد گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button