ملاکنڈ میں منشیات اور جرائم کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری، ڈی سی

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حمیدالرحمن نے کہا ہے کہ ضلع ملاکنڈ میں امن وامان منشیات کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف اپریشن جاری ہے جبکہ بٹ خیلہ بازار میں غیر قانونی اڈاوں کے خاتمے اور ٹریفک کے نظام کی بہتری کےلئے ٹریفک اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے ملاکنڈ پریس کلب کے صحافیوں کو درپیش مسائل کےلئے بھی اقدامات اٹھا ئیں جائینگےان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ رجسٹرڈ ملاکنڈ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر ریاض محسود بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ملاکنڈ پریس کلب کے سرپرست اعلی جمعہ الرحمن افگار چیئرمین ملاکنڈ پریس کلب رب نواز ساغروائس چیئرمین حاجی گل جنرل سیکرٹری طاہرخان عزی خیل جوئینٹ سیکرٹری محمد رسول رسافنانس سیکرٹری احسان الرحمن سینئر صحافی گوہر علی گوہر عمران زریاب رفیع اللہ پردیسی بھی موجود تھے ملاکنڈ پریس کلب کے سرپرست اعلی جمعہ الرحمن افگار اور چیئرمین رب نوازساغر نے صحافیوں کو دریش مسائل اور پریس کلب کے تیزین ارائش کے حوالے سے ڈپٹی کمشر ملاکنڈ کو اگاہ کیا ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے پریس کلب کے مختلف حصوں کے حوالے سے بھی اگاہی حاصل کی ڈپٹی کمشنرملاکنڈ حمیدالرحمن کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو ردپیش مسائل کو حل کرنے کےلئے بھرپور جدوجہد کرینگے انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی کےلئے صحافیوں کا کردار بے حد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کو منشیات سے خاتمے اور امن وامان قائم رکھنے کےلئے اپریش جاری ہے اورسو سے زائد منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو تین ایم پی او کے تحت جیل بھیج دئیے گئے ہیں جبکہ اشتہاریوں کی گرفتاریوں کےلئے بھی کاروائیاں جاری ہے انہوں نے کہا صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی عوامی ایجنڈے کے تحت عوام کو کافی ریلیف مل رہی ہیں اور ملاکنڈ انتظامیہ زیادہ سے زیادہ عوامی مسائل حل کرنے کےلئے کوشش کررہے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کےلئے ایک جہاد کی طرح کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے صحافیوں اور عوام کی تعاون کی بے حد ضرورت ہے انہوں کہا کہ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کےلئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور اگرکوئی بھی ٹھیکدار غیر معیاری مٹیریل کے استعمال میں ملوث پایا گیا تو انکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ڈپٹی کمشنر حمیدالرحمن کا مذید کہنا تھا کہ نوجوانوں اور خواتین کےلئے مختلف سپورٹس گالہ کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ خواتین کو بھی کھیل کھود کے مواقع فراہم کیے جائیں اور کھیل کھود کے ذریعے اپنے نوجوان نسل کو نشے اور دیگر غلط کاموں سے بچایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button