دیر پائین: خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد، ونرز میں انعامات تقسیم

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت سپورٹس منسٹر جناب عبدلاناصر اور ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں دیر پائین میں ہفتہ خواتین کے سلسلے میں خواتین بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد خونگی ہال میں کیا گیا۔ . مذکورہ خواتین بیڈمینٹن ایونٹ میں کل 20 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر دیر لوئر جناب اعجاز احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آخر میں ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر نے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، ریکٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button