باجوڑ: ٹریفک حادثے میں جاں بحق جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں کی شرکت

Spread the love

باجوڑ( نمائندہ خصوصی) کوہستان میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے جماعت اسلامی باجوڑ کے سابقہ آمیر قاری عبد المجید ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیات محمد اور پولیس اہلکار اشفاق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تینوں کی اجتماعی نماز جنازہ باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔تینوں کی ناگہانی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ تینوں کو آبائی قبرستانوں میں سپردِ خاک کردیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button