
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور کا عوامی ایجنڈا پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب بشیر خان کے ہمراہ ڈی ۔ ایچ۔ کیو ٹیچینگ ہسپتال تیمرگرہ کا تفصیلی دورہ۔
۔ ہسپتال کے کئی اہم ایشوز اور طبی سہولیات کے حوالے سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر لیاقت ، ڈی۔ ایم۔ ایس ڈاکٹر عباس نے تفصیلی بریفنگ دی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، صفائی کا معائنہ کیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے تیماداروں سے بھی ملاقات کی اور ان سے ہسپتال میں دی جائے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
۔ڈپٹی کمشنر نے سرجیکل ، میڈیکل ، نیورو ، فارمیسی یونٹ اور ایمرجنسی وارڈز میں طبی سہولیات ، صفائی ، مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا تفصیلی جائیزہ لیا اور ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف کے حاضریاں چیک کئے۔ ہسپتال دورے کے دوران کئی ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف غیرحاضر پائے گئے جس کے خلاف کاروائی کے لئے تفصیلی رپورٹ محکمہ صحت کو ارسال کی جائیگی۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر اکسیجن پلانٹ، سنٹرل سیٹرالیزیشن ڈیپارٹمنٹ ، ہسپتال کنٹین کا معائنہ کیا۔
۔ کئی سویپرز اور ٹیکنیکل سٹاف غیر حاضر۔
۔ ڈپٹی کمشنر کا ہسپتال کے تمام سٹاف کے فزیکل وریفیکیشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔
۔ تیمرگرہ ہسپتال میں سنٹرل کمپوٹرایزڈ سسٹم ، تمام سٹاف کے لئے بائیو میٹرک سسٹم ، او۔ پی۔ ڈی کو مکمل کمپیوٹرازڈ کرنے اور فارمیسی یونٹ کے لئے ڈیٹا بیس / کمپیوٹرایزیشن کے لئے ہسپتال انتظامیہ کو احکامات جاری۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ایمبولینس سروسز کا تفصیلی جائیزہ لیا ایمرجنسی یونٹ میں ایک شہری کی شکایت پرفوری کاروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کا انتظام کیا۔ ہسپتال انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو ہسپتال میں ایمبولینس سروس بڑھانے کی ہدایت کی۔
۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ہدایت کی کہ کل این۔ ایچ اے سے میٹنگ کریں اور ہسپتال کے گیٹ نمبر 2 کو کھول دیں تاکہ ہسپتال کے لئے انٹری اور ایگزٹ سہولیات کو بھی بہتر کیا جاسکیں۔
۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت کی سہولیات پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا سرکاری ڈیوٹی میں کوتاہی کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائیگی۔