چکدرہ(تحصیل رپوٹر) اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر این سی ایچ ڈی لوئر دیر کے زیر اہتمام مقامی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی محمد سہیل خان ، کیپٹن دیر سکاؤٹس یاسین سمیت ماہرین تعلیم اور طلبہ نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد اسد خان ، اسسٹنٹ کمشنر محمد سہیل خان اور کیپٹن یاسین نے اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے بغیر ترقی اور کامیابی کا حصول ممکن نہیں ، انہوں نے کہا آج وہ جس مقام پر کھڑے ہیں وہ اساتذہ کی محنت اور بہترین رہنمائی ہی کی بدولت ہے ، مقررین نے کہا کہ قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ایک تعلیم یافتہ ، مہذب اور ترقیافتہ معاشرہ کی تشکیل میں اساتذہ ناقابل فراموش اور بنیادی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ـ