لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے) جما عت اسلامی کے شعبہ فہم الدین کے زیر اہتمام ریسٹ گراونڈ تیمرگرہ پر سات روزہ فہم قرآن کلاسز اختتام پزیر اخری روز ہزاروں مرد وخواتین کی شرکت فلسطین، امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں اسرائیل کے مصنوعات کا آمدنی فلسطین کے عوام کی خون بہانے پر خرچ کی جارہی ہے قوم اسرائیل کے مصنوعات کا با ئیکاٹ کرے ان خیالات کا اظہار جما عت اسلامی کے صوبائی نائب امیر اور ممتا ز عالم الدین سکالر ڈاکٹر محمد اسماعیل نے کہا کہ بحثیت مسلمان ہمیں قر آن کی تلاوت کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کا ترجمہ بھی سیکھنا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مسائل ومشکلات اور بحرانوں میں گھیرا ہوا ہے ملک کے تمام مسائل کا واحد حل پاکستان میں شریعت کا اسلامی نظام کا نفاذ ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ملک سے بد امنی، رشوت وبد عنوانی، قتل وغارت گری کا خاتمہ ممکن نہیں،اس لئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے زیادہ جد وجہد کی ضرورت ہے مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ اسرائیل شجرہ خبیثہ اور ناپاک ہے اسرائیل نے فلسطین میں نسل کشی کرکے غذہ کو ملبہ کا ڈھیر بناکر ہزاروں مرد وخواتین اور بچوں کو شہید کیا اور تاریخی ظلم کیا امریکہ اور دیگر کفری طاقتیں اسرائیل کے پشت پر کھڑی ہوکر انہیں اسلحہ اور امداد دیں رہا ہے جبکہ پونے دور ارب مسلمان، ان کے 80لاکھ مسلح افواج اور وسائل سے مالا مال ہونے کے باجود مغلوب اور امریکہ کی خوف سے مظلوم فلسطینیوں کی مدد نہیں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے یمن پر بھی حملے شروع کرکے جنگ کا دائرہ وسیع اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن اسے ناکام بنانا ہوگا انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کرنے اور اسے تسلیم کرنے والے اسلامی ممالک بعد میں پچھتا ینگے انھوں نے کہا کہ امیر جما عت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے 7اکتوبر کو فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے اس لئے پاکستان بھر کے مسلمان فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے آج 7 اکتوبر کوسڑکوں پر نکل ائے اور مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرے۔