چکدرہ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے داخلے یکم ستمبر سے شروع

Spread the love

چکدرہ (تحصیل رپورٹر) ملکی سطح پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی درس و تدریس کے نت نئے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ جس سے طلباء کو حصول تعلیم میں اسانی پیدا ہوگی۔ ادارے کیلئے کوارڈینٹرپرنسپل محمد آیاز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معاذ آحمدکی میڈیا سے گفتگو۔گزشتہ روز چکدرہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ڈائر یکٹر معاذ آحمد نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے دوسرے مرحلے کے داخلے یکم ستمبر 2024 شروع ہونگے۔جس میں ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس(ی اے جنرل) ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس(بی کام)، بی بی اے،ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن، بی ایس (او ڈی ایل)پروگرامز،ڈیڑھ، آڑھائی، چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔جبکہ سمسٹر خزان 2024کے پی ایچ ڈی، ایم فل، ایم ایس، ایم ایس سی اور بی ایس فیس ٹو فیس کے جاری طلباء کی انرولمنٹ کی اخری تاریخ 27 آگست 2024 ہے۔پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر یکم ستمبر 2024 سے دستیاب ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے طلباء کی مشکلات و مسائل کو ختم کرنے کیلئے موبائل اپلیکیشن ایپ کا اجراء کردیا ہے۔ جو گوگل پلے سٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ موبائل ایپ سے شکایات کے فوری ازالے، ورکشاپ و اسائمنٹ کی بروقت لوڈنگ و ان لوڈنگ، داخلہ،جابز، نتائج اور ٹیوٹرز کی معلومات کے علاوہ دیگر امور کی بروقت تکمیل ہوگی۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر www.aiou.edu.pk پریکم ستمبر 2024 سے آن لائن دستیاب ہونگے۔ایسوسی ایٹ ڈگری (بی اے/ بی کام)اور بی ایڈ پروگراموں کے داخلہ فارم طلباء کو سہولیات دینے کی عرض سے تحصیل ادینزئی میں محمد عمر سوئفٹ سنٹر چکدرہ موبائل نمبر03449138858، نثار سوئفٹ سنٹراسبنٹر موبائل نمبر 0332916505 اور عرفان سوئفٹ سنٹرخادگزئی موبائل نمبر03480143900 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔۔ اور ان پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس تیمرگرہ آفس ان سوئفٹ سنٹرز سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button