باجوڑ میں اے این پی کا یوم سیاہ و احتجاجی مظاہرہ

Spread the love

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) باجوڑ میں سانحہ پاڑہ چنار کے پیش نظر اے این پی کے قیادت کے حکم پر صوبہ بھر کی طرح باجوڑ پریس کلب کے باہر یوم سیاہ و احتجاجی مظاہرے کا انعقاد

مظاہرین نے سیاہ جھنڈے ہاتھوں میں لیے تھے اور حکومت مخالف نعرہ بازی کی ، وفاقی اور صوبائی حکومت سے سانحہ پاڑہ چنار کی شفاف تحقیقات اور کرم سمیت ضم اضلاع اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اے این پی باجوڑ کے صدر گل افضل خان ، جنرل سیکرٹری شاہ نصیر خان ، مولانا خان زیب ، فاتح الرحمان ماموند اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم سانحہ کرم سمیت تمام شہداء کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ، صوبائی حکومت اسلام آباد پر قبضہ چاہتی ہے جبکہ وفاقی حکومت تخت اسلام آباد کو بچانے میں مصروف ہے ہم بحیثیت قوم مردہ، بے حس اور غیر سیاسی گروہ بن چکے ہیں۔ لہذا صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور ان مسائل کے روکھ تھام اور حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button