
تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور نارتھ کے زیر اہتمام باجوڑ سپورٹس کمپلیکس پر آل کے پی کے فٹ بال امن ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر جمناسٹک اور مختلف کھیلوں سے ہزاروں تماشائی محظوظ ہوئے۔ منتظمین کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 25 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس پانچ روزہ ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور بریگیڈئیر سعد خان تھے۔ مہمانان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باجوڑ ایک پرامن علاقہ ہے یہاں کے لوگ کھیلوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ، اس ٹورنامنٹ کے ذریعے قبائلی اضلاع کا لوکل ٹیلنٹ منظر عام پر آنے کا موقع ملے گا۔ جو مستقبل میں اپنے ملک و علاقے کا نام روشن کرے گا۔