بونیر (اے ار عابد سے )
ضلع میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ شروع۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ حسن خود ان آپریشنز میں حصہ لے کر لیڈ کررہا ہے۔
سرچ آپریشن کا مقصد حالیہ سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی جاری رکھنا ہے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈگر تھانہ پیر بابا کے حدود میں واقع علاقہ جات تودہ چینہ شڑشمو تنگے مضافات کالاخیلہ، برجوکانڈے میں حالیہ مخدوش حالات کے پیش نظر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈی پی او نے سرچ اپریشن کی ذاتی نگرانی کی اور اس کو لیڈ کیا جس میں ضلعی پولیس سی ٹی ڈی ڈی ایس بی اینٹیلی جنس اہلکاران نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز علاقہ مشران کے ساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی کہ علاقہ میں کسی بھی مشکوک/اجنبی شخص نظر آنے پر مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔ علاقہ مشران نے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔