
تیمرگرہ (بیورو رپورٹ) علاقہ کے تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ ہائی سکول رانی ضلع دیر پائین میں طلباء کی تخلیقی صلاحتیوں کو اجاگرنے کرنے کے حوالے سے سائنسی نمائش کا اہتمام کیاگیا جس میں سکول طلباء نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے مختلف ماڈلز اور چارٹس کے سٹالز لگائے تھے ،سائنسی نمائش میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فیاض الدین کے علاوہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حجاج خان، پشاورہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے ممتاز قانون دان عبد الحق ایڈوکیٹ سماجی شخصیت محمد نعیم روغانی پر ٹنس ٹیچر زکونسل کے چیئرمین اور عمائد ین علاقہ،اساتذہ نے شرکت کی، اس موقع پر جما عت ششم سے لیکر جماعت دہم کے طلباء نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے مختلف سائنس ماڈلز اور چارٹس کے لگائے تھے جس تقریب رنگا رنگ کے منظر پیش کیا اس موقع پر طلباء کی تخلیقی صلاحتیوں کو اجاگر کرنے پر شرکاء نے طلبای کی سرگرمی کو داد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ خوب سراہا اور اس قسم کی سرگرمیوں کے انعقاد کرنے پر زور دیا،تقریب سے اپنے خطاب میں مقررین ڈی ڈی ای او فیاض الدین، پرنسپل ہارون الرشید،پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ،حجاج خان،عبدالحق ایڈوکیٹ اور محمد نعیم روغانی نے کہاکہ طلباء کی پوشیدہ صلاحیتوں نکھارنے کے لیے تدریسی عملہ ہم نصابی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی قابل تحسین ہے،انھوں نے کہاکہ قوموں کی ترقی سائنس کی جدیدیت سے ہے ہماری پسماندگی اس بات کی دلیل ہے کہ ہم اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے بجائے سائنس علوم سے دور کررہے ہیں جو کہ قابل تشویش امر ہے انھوں نے طلباء پر زود یا کہ کتاب اور قلم سے گہری تعلق قائم کرکے سائنس علوم پر توجہ مرکوز رکھیں اور اپنا قیمتی وقت موبائل پر استعمال کرنے کے بجائے پڑھائی پر خصوصی توجہ دے، مقرین نے کہاکہ گورنمنٹ سکول رانی میں سائنسی نمائش ایک اچھا اقدام جو وقت کی ضرورت کے ساتھ ساتھ طلباء میں مقابلہ کا رحجان پیدا کرتاہے،سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور سرکاری سکول میں اس قسم کی سرگرمی کے انعقاد سے طلباء کی تخلیقی صلاحتیوں میں مذید اضافہ ہوتاہے اور طلباء سائنس ٹیکنالوجی کے علوم سے واقف بھی ہوتے ہیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر فیاض الدین نے سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سکول کلاس رومز کی مرمت اور رنگ وروغن کرنے اور فرنیچرز کی فراہمی کی یقینی بنانے یقین دلایا۔جبکہ عبد الحق ایڈوکیٹ نے الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے 50ہزار روپے گرانٹ دینے جبکہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ نے دس ہزارروپے نقد اعلان کیا،سرگرمی کے آخر میں سکول کے طلباء نے تقاریر اور ملی نغمے بھی پیش کی