سوات: اوڈیگرام میں بھائیوں کے درمیان فائرنگ، 2 جاں بحق، 2 زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کے علاقے اوڈیگرام میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے بھائیوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2بھائی جاں بحق او دیگر 2 شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل شاہی بخت خان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا ۔ جب اپنے ہی بھائیوں کے مابین جائیداد کے تنازع پر لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں دو بھائی احسان الحق اور ضیاء الحق موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر دو بھائی رشید اقبال اور شکیل احمد زخمی ہوگئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مجروح رشید اقبال نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ان کا بھائی شکیل احمد روز ان سے لڑتاجھگڑتا تھا ۔ پیر کے روز میں اور میرے دو بھائی احسان الحق اورمحمدضیاء الحق گھر کے باہر موجود تھے کہ اس دوران شکیل احمد نے اپنی دکان سے نکل کر ہم پر فائرکھول دیا ۔ جس کے نتیجے میں احسان الحق اور محمد ضیاء الحق موقع پر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ میں شدیدزخمی ہوا ہوں ۔ دوسری جانب ملزم شکیل احمد نے بھی پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ تینوں بھائیوں نے ان پر فائرکھول دیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں میں زخمی ہواہوں ۔ رحیم آباد پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد فریقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button