باجوڑ میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، ایک ماہ کے دوران 31 منشیات فروش گرفتار

Spread the love

پانچ منشیات فروشوں کو عدالت نے سزائیں سنائی جبکہ 3 کی ضمانتیں منسوخ کردی گئی۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق

قبائلی عمائدین اور عوام کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا خیر مقدم۔

باجوڑ میں پولیس نے منشیات فروشوں کا گھیرا تنگ کردیا ہے اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کیخلاف جاری جنگ میں ایک اور اہم کامیابی مل گئی اور تحصیل سلارزئی کے علاقہ پشت سے بدنام زمانہ مشہور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور منشیات فروش سے منشیات از قسم چرس برآمد کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی بادشاہ الرحمن نے دوران ناکہ بندی مذکورہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیخلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ہیں اور اب تک ایک ماہ کی کاروائی میں 31 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہیں جن میں پانچ کو ضلعی عدالت نے سزائیں دلوائی ہیں جس میں قید اور جرمانے کی سزا شامل ہیں جبکہ ضلعی عدالت نے تین منشیات فروشوں کی ضمانتیں بھی منسوخ کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائیگی۔ منشیات ایک ناسور ہے اور اس کیخلاف باجوڑ پولیس کی جنگ جاری رہیگی ۔ باجوڑ کو انشاء اللہ دو ماہ کے اندر اندر منشیات کے لعنت سے پاک کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی عمائدین اور عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ اس ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا جاسکے۔ دوسری جانب قبائلی عمائدین اور عوام نے منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کا خیر مقدم کیا ہے اور کاروائی پر ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق اور باجوڑ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button