بٹ خیلہ: ملک کو بے روزگاری اور لاقانونیت سے نکالنے کا حل صرف پی پی پی کے پاس ہے,ہمایون خان

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)

پاکستان تحریک انصاف نے ملک اور قوم کو جس قدر نقصان پہنچایا ہے دشمن ملک نے بھی اتنا نقصان نہیں پہنچایا ہے۔

ملک کو بے روزگاری اور لاقانونیت سے نکالنے کا حل صرف پی پی پی کے پاس ہے۔ ملک میں بے روزگاری، بد امنی لاقانونیت اور کرپشن انتہاکو پہنچ چکی ہے۔

کم عمر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملک کو گرے لسٹ سے نکال دیا ورنہ ملک دیوالیہ ہونے والا تھا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور پی کے 23 مالاکنڈ کے امیدوار انجینئر ہمایون خان نے تھانہ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

جلسہ سے این اے 9 کے امیدوار سید احمد علی شاہ باچا ضلعی صدر حاجی محمد صدیق سابق ایم پی اے غنی محمد اور پیپلز یوتھ کے ڈویژنل آرگنائزر فضل قادر خان نے بھی خطاب کیا۔

ہمایون خان اور احمد باچا نے کہا کہ ہم نے اپنی دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں اور اگر موقع ملا تو ادھورے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کریں گے۔ تین سو یونٹ تک مفت بجلی فراہم کریں گے۔ مالاکنڈ میں انڈسٹرئیل سٹیٹ قائم کریں گے۔

مالاکنڈ لیویز میں مزید ایک ہزار جوان بھرتی کریں گے۔

بینظیر انکم سپورٹ کا دائرہ کار بزرگ شہریوں تک بڑھائیں گے۔

طلباء کے لئے ماہانہ وظیفہ مقرر کریں گے۔

اور پورے ملک میں سند ھ طرز صحت کارڈ کا اجراء کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ عمران خان اور ان کے رفقائے کار نے ملک کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کایا ہے۔

مقریرین نے کہا کہ ازمائے ہوئے کو بار بار نہیں ازمایا جاتا۔

امیدواروں نے کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کیا اور موقع مل گیا تو پہلے سے بھی بڑھ کر قوم کی خدمت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button