بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں افسوسناک واقعہ راستے کے تنازعہ پرہمسایوں کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ پانچ افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی لاشوں اور زخمی کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا لیویز تھانہ بٹ خیلہ میں واقع کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مذید تحیقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق ضلع مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ بہادر اباد میں دو فریقین کے مابین راستہ بند کرنے پر تنازعہ چلا ارہا تھا گزشتہ روز دونوں فریقین میں تکرار کے دوران ایک دوسرے پر فائر کھول دی جسکے نتیجے میں فریق اول سےتین افراد عبدالکبیر خان ولد تازہ خان رشیدخان ولد اکبرخان اور بلال ولد رشید ساکنان بلے خیل بٹخیلہ جاں بحق اور محمد رحیم ولد عبدالکبیر خان سکنہ بلے خیل شدید زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے فریق سے افتخار ولد نور حسین اور منان ولد فضل سبحان ساکنان نوبہار بٹ خیلہ جاں بحق ہوگئے واقع کے بعد صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردی گئی جنہں بعدازاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو1122الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار اور شہریوں کی بڑی تعداد بٹ خیلہ ہسپتال پہنچ گئی اور لاشوں کو ایمبولینسیزکے ذریعے اپنے اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا پانچ افراد کے قتل کی افسوسناک واقع پر بٹ خیلہ شہر کی فضاء سوگواررہی اور ہر انکھ نم تھی لیویزتھانہ بٹ خیلہ نے واقع کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی ہیں