
ضلعی انتظامیہ دیر پائین
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان نے اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب زید صافی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جناب ثنا اللہ اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ تیمرگرہ سٹیٹ لینڈ کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ نے سٹیٹ لینڈ کے حوالے سے بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایات کی لینڈ کی ڈیمارکیشن اور سکچ پر کل سے کام شروع کریں۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں تیمرگرہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ریسکیو1122 بہت جلد قائیم کی جائیگی۔