پختون اپنی سرزمین پر اپنی ملکیت اور حاکمیت کے لئے اٹھ کھڑے ہو ں، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری

Spread the love

بونیر(بیورو چیف عابد سے)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری چوتھی بار امیدوار حلقہ پی کے 27 سردار حسین بابک نے ناوہ گئی میں منعقدہ ورکرز کنونشن میں لر پختون اور بر پختون کو نہ ختم ہونے والا خون کا رشتہ قرار دیتے ہوئے بار بار اسلام اباد کا نام لے لے کر پختونوں کے درمیان راستے بند کرکے دوریاں پیدا کرنے اور وسائل پر قبضہ لگاکر دونوں طرف کے پختونوں کو مسائل و مشکلات سے دوچار کرنے کے لئے زمدار ٹہرایا ہے اور اعلان کیا ہے کہ پختون اپنی سرزمین پر اپنی ملکیت اور حاکمیت کے لئے اٹھ کھڑے ہو اور اگر کوئی بجلی بل نہ دینے پر بجلی کنکنشن منقطع کرنے ائے تو سب ملکر اسکا راستے روکیں اور للکار کو بولا اگر کسی میں جرات ہے تو وہ طوطالئی اکر انکے گھر اور ھجرے میں داخل ہو اور اعلان کیا کہ اگر سرکار کو ایف ائی ار درج کرنے کا شوق ہے تو وہ سردار بابک کے خلاف درج کریں۔بابک نے اے این پی کی سیاست پختون قوم کی سیاست قرار دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اسلام اباد پختون وسائل پر قابض ہے

مزید پڑھیں: ضلع مردان کو آئس کے نشہ سے پاک کرکے دم لینگے۔ کشمیری چئیرمین ھیومن رائٹس خیبرپختونخوا

اور سب کچھ پختون سرزمین پر پیدا ہوتا ہے لیکن یہاں نہ بجلی ہے نہ وگیس نہ روزگار نہ کارخانہ نہ تعلیم نہ علاج نہ امن اسلئے تو پختون اندرون ملک و بیرون ملک مسافر ہے اور اسلام اباد اباد ہے۔بابک نے پارٹی پالیسی بیان کی ہے کہ پختون قوم کے حقوق کے لئے کمربستہ ہے اور سب پختون چاہے وہ کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستہ ہے خدا کے لئے سٹیج پر جلسہ جلوس میں دوسروں کے لئے غلیظ زبان کا استعمال نہ کریں جس سے نئی نسل سوشل میڈیا کے راستے منفی سوچ اور منفی راستے پر نکل پڑھتے ہیں اور گالم گلوچ کی سیاست پروان چڑھتی ہے جو پختون قوم کے لئے باعث تباہی و بربادی ہے۔بابک نے سب پختوں کو اتحاد و اتفاق کی فضاء پیدا کرنے اور ملکر پختون وسائل سے پختون بچے کو اباد کرنے کی اپیل کی ہے اور پارٹی کارکنوں کو اپس میں اور دوسری سیاسی شخصیات اور جماعتوں سے متعلق گالم گلوچ اور جواب درجواب کو یکسر مسترد کرنے اور باچا خان کے سچے پیروکار بن کر عدم تشدد کے راستے کو اپنا کر سب کو ایک پلیٹ فارم پر لاکر پختون حقوق کے حصول کے جدوجہد کو کامیابی سے ھم کنار کریں ورنہ تاریخ ھم کو معاف نہیں کرے گا اور اخر میں پارٹی کارکنوں کو گھر گھر جاکر پارٹی کا پیغام پہنچانے اور پختونوں کی اواز پارلیمنٹ تک پہنچانے کے لئے انکو چوتھی بار کامیاب کرانے کے لئے دن رات ایک کرنے کی ھدایات دئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button