
لنڈیکوتل پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل . شاہ رحمان شینواری صدر، نائب صدر صائم افریدی جبکہ شاہد شینواری جنرل سیکرٹری منتخب .
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈیکوتل ( رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات برائے 2025 مکمل ہوگئے. الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اشرف الدین پیرزادہ نے الیکشن کی نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ کُل 16 ووٹ پول ہوئے جس میں شاہ رحمان شینواری نے 14ووٹ لیکر دوسری مرتبہ بھی 2025کے لیے صدر منتخب ہوگئے. جبکہ مدمقابل نے 2ووٹ حاصل کیے. جنرل سیکرٹری کے عہدے پر شاہد شینواری نے 16ووٹ میں 12ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ مد مقابل نے 4 ووٹ حاصل کیے . نائب صدارات عہدے پر سائم خان افریدی اور پریس سیکرٹری عہدے پر رحیم افریدی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے .
ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر فرہاد خان افریدی کے نمائندے بیرسٹر لیاقت شینواری نے ڈی جی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کیے گئے لیٹر کی روشنی میں مبصر کے طورپر شرکت کی اس کے علاوہ ایڈوکیٹ قبیس شینواری، لنڈیکوتل تحصیل بلدیاتی کونسل کے چیئرمین شاہ خالد، طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے صدر مجیب شینواری، قومی وطن پارٹی کے رہنما شعور افریدی، مسلم لیگ کے رہنما نیلم شینواری، جے یو ائی کے رہنما مولانا عاقب، قومی مسائل کمیٹی کے ارکان کلیم اللہ اور زاہد شینواری، لنڈیکوتل بازار کی تاجر یونین کے قائم مقام صدر عطاء اللہ افریدی، چیئر مین حاجی شیر افریدی، ڈی پی او خیبر کے نمائندہ لنڈیکوتل ایس ایچ او عدنان افریدی، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر اعظیم اللہ اور بازار انچارج پولیس ایلکار بنگال افریدی نے بھی شرکت کی اور تمام مبصرین نے الیکشن کے پراسس پر اطمینان کا اظہار کیا. نو منتخب صدر شاہ رحمان نے اس موقع پر کہا کہ پریس کلب کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کوششیں جاری رکھیں گے ـ سرکاری پریس کلب بلڈنگ حاصل کرکے دم لیں گے اور تمام ساتھیوں کے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ..