دنیاوی خواہشات نہیں، صرف اگلی دنیا کی تیاری کرنا چاہتی ہوں: نیلم منیر

Spread the love

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کوئی دنیاوی خواہش نہیں، میں صرف آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مداحوں سے بات چیت کے لیے سوال و جواب کا سیشن کیا۔

سوال و جواب کے دوران نیلم منیر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی کا کون سا مقصد ہے جو ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟

مداح کے سوال پر اداکارہ نے ایک ہی لفظ میں کہا ’’اخرت‘‘۔

اس کے بعد ان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟

نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ میں آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button