
ڈپٹی کمشنر لوئر دیر جناب محمد عارف خان کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29.10.2024 کو اسسٹنٹ کمشنر ثمرباغ جناب محمد سہیل خان کے سربراہی میں کھلی کچہری برائے تاجر برادری یونین کونسل معیار کیلئے بمقام معیار پولیس سٹیشن منعقد کیا گیا۔ کھلی کچہری کا مقصد تاجر برادری کو درپیش مسائل کی سنوائی اور ان کے حل کے لئے اقدامات اٹھانا تھا۔
کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی جن میں
سب ڈویژنل پولیس افسر ثمرباغ جناب نعیم خان, ایس-ڈی-او واپڈا جناب روئیدار عالم, سب انجنئیر سی-اینڈ-ڈبلیو جناب شمس التبریز و دیگر محکموں کے افسران و نمائندوں کیساتھ علاقائی لوگوں و بازار منتظمین نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے کھلی کچہری کے حوالے سے مختصر خطاب کیا اور بعد میں تاجر برادری و علاقائی مشران کو موقع دیا گیا کہ وہ درپیش مسائل انتظا میہ اور دیگر محکمو ں کے سربراہان کے سامنے رکھیں۔ شرکاء نے درجہ ذیل مسائل پر روشنی ڈالی۔
1۔ بازار کی سکیورٹی
2۔ سٹریٹ لائٹس کی مرمت
3۔معیار بازار میں قائم شدہ سبزی /فروٹ منڈی میں سہولیات کی فراہمی
4۔بازار سے مائنز و منرلز کی بھاری گاڑیوں کا دن کے وقت گزر پر پابندی
5۔ پانی کے ٹیوب ویل کی فعالی
6۔ کمسن ڈرائیورز پر پابندی
7۔ نامکمل پل پر دوبارہ کام کی بحالی
8۔ قصاب خانوں کے تعمیر و دیگر
اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے کئی مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی جائے گی۔
کھلی کچہری کے اختتام پر اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے عوام پر زور دیا کہ کسی علاقے کی ترقی اور مسائل کا حل اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں حاصل کی جاسکتی ہے اس لئے انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔