وادی تالاش میں شدید ژالہ باری سے ٹماٹر کے باغات تباہ، کسانوں کو کروڑوں کا نقصان

Spread the love

تالاش (حبیب محمد خٹک سے) تالاش شدید ژالہ باری اور طوفان بارش ٹماٹروں کے بھرے باغات مکمل طور پر تباہ جس کی وجہ سےکاشتکاروں ،کسانوں اور زمینداروں کو کروڑوں کا نقصان ۔
حکومت سے تعاون کی اپیل ۔
وادی تالاش کے چاروں یونین کونسلوں نورہ خیل ،شاہی خیل ،دوشخیل اور بانڈہ گئی میں اچانک شدید ژالہ باری اور طوفانی بارش شروع ہوا ۔جس کی وجہ سے ٹماٹروں کے بھرے باغات مکمل طور پر تباہ وبرباد ہونے ہوگئے ۔جس کی وجہ سے کاشتکاروں ،زمینداروں اور کسانوں کو کروڑوں کا نقصان ہوا ۔ٹماٹروں کے علاؤہ ساتھ دیگر فصلوں اور میوہ جات کے باغات کو بھی بڑا نقصان پہنچا گیا ہے ۔شدید نوعیت کے آس ژالہ باری اور طوفانی بارشِ کے وجہ سے لاتعداد چرندے اور پرندے بھی لقہ اجل بن گئے ۔غریب کاشتکاروں کی سال بھر محنت اور امیدوں پر پانی پھیر گئے ۔وادی تالاش کے چاروں یونین کونسلوں کے بیشتر اراضی پر ٹماٹر کی باغات لگائے گئے تھے ۔یاد رہے کہ وادی تالاش کے زیادہ تر لوگوں کی معاش کا انحصار کھیتی باڑی اور خصوصاً ٹماٹروں کے باغات پر ہے ۔جو بدقسمتی سے ژالہ باری کی نظر ہونے لگی ۔وادی تالاش کے چاروں یونین کونسلوں کے شدید ژالہ باری اور طوفانی بارشِ سے متاثرہ غریب دہقانوں ،کاشت کاروں ،زمینداروں اور کسانوں نے ضلعی حکومت سے بروقت سروے اور علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کے ساتھ صوبائی اور مرکزی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہیں ۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button