باجوڑ: اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کا عوامی سہولیات کا جائزہ، دفاتر و اداروں کا دورہ

Spread the love

باجوڑ۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد ریاض نے عوامی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینے کیلئے سب ڈویژن ناواگء کے درجہ ذیل دفاتر/ ادارہ جات کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد ریاض نے کیٹیگری ڈی ہسپتال ناواگئی، نادرا سنٹر، بی آئی ایس پی سنٹر ناواگئی، گورنمنٹ ہائی سکول ناواگئی اور نیوٹریشن سنٹر ناواگئی، سٹاف کی حاضری اور عوام کو فراہم کی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ناواگئی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں جاری ویکسینیشن /انسداد پولیو مہم کی مانیٹر نگ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی محمد ریاض نے تحصیلداران ضیاء الدین اور عبدالو کیل کے ہمراہ عملہ ٹی ایم اے کے ذریعے عمری چوک کے قریب پانی سے بھر ے ہوئے کھڈو کو صاف کیا جو گذشتہ رات بارش کی وجہ سے جمع ہو کرسڑک میں کھڑے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button