
دیر(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ضلعی مخافظ خانہ کے کمپیوٹرائزڈ اراضی/کریمنل ریکارڈ کی کا افتتاح کیا,افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر بن ریاض ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر ڈاکٹر یاسر علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو ڈاکٹر اشتیاق احمد اور دیگر افسران موجود تھے.
ڈپٹی کمشنر نوید اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ محافظ خانہ جدید سہولیات سے مزین کمپیوٹرائزڈ لینڈ/ کریمنل ریکارڈ سنٹر کا عمل لایا جارہا ہیں. محافظ خانہ دیر بالا کا ریکارڈ محفوظ بنانے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔قبل ازیں جملہ ریکارڈ فرش پر پڑا رہنے سے خراب ہونے کا احتمال تھا جس کو کمپیوٹر رائزڈ کیا جارہا ہیں ، لوگوں کی سہولت کے لیے محافظ خانہ کے اندر سی سی ٹی وی کیمرے جلد نصب کر دی جائیگی ، ریکارڈ کو آگ سے بچانے کیلئے فائر ایکسٹینگویشر بھی لگا دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تحصیلوں اور موضع جات کا ریکارڈ الگ الگ کر دیا گیا ہے اور ان کے اوپر Tagلگائے گئے ہیں جس کے تحت ریکارڈ کو ڈیجٹلائیز کیا جارہا ہیں اس کیلئے سافٹ ویئر بنایا ہے اس پر کام شروع کردیا ہیں ڈیجٹل محافظ خانہ کا آج ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کر دیا ہیں.