بونیر (اے ار عابد سے ) الخدمت فاونڈیشن کے زیر انتظام سواڑی بازار میں ھتھ ریڑھی سے مزدوری کرنے والے سو مزدوروں کیلئے دوپہر کا کھانہ فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح صدر الخدمت بونیر ایڈوکیٹ اکبر خان کے ھاتھوں کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں جماعت اسلامی بونیر کے جنرل سیکرٹری سید شاہ روم باچا اور دسترخوان کے انچارج تاجبر خان اور مقامی زمدار فضل دھیان بھی شریک ہوئے ہیں۔مختصر گفتگو میں صدر اکبر خان ایڈوکیٹ نے بتایا ہے کہ اس دسترخوان کیلئے مخیر شخصیت نے ایک ھفتے کے لئے ڈونیشن دی ہے اور دیگر مخیر خضرات بھی رابطے میں ہیں اور ان کے تعاون سے اس دسترخوان کا دورانیہ بھی بڑھایا جائے گا اور دیگر بازاروں میں بھی اس طرح کے دسترخوان شروع کئے جائیں گے ۔انہوں نے مخیر حضرات سے تعاون کرنے اور کار ثواب میں حصّہ لینے کی اپیل کی ہے۔