
سوات(بیورورپورٹ)سوات میں پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بحثیت اے ایس آئیز بھرتی کے حکم نامے جاری کردئے گئے۔
ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان نے آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات خان کے احکامات کے مطابق دہشت گردی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہداء کے بچوں کو محکمہ پولیس میں بھرتی کے حکمنامے جاری کر دئیے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیس سیدو شریف سے 13 جوانوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے آرڈرز جاری کئے گئے۔ ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت نے شہدائے پولیس کے بچوں کو بھرتی کے حکمنامے حوالہ کرنے کےموقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کے شہداء کی قربانیاں ، بہادری اور شجاعت کی داستان سنہرے حروف سے لکھی جائے گہ، انہوں نے نئے بھرتی ہوئے والے اے ایس آئز کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور محکمہ پولیس کہ عزت و وقار کو مزید بلند کرنے کے لئے کردار ادا کرنے پر زور دیا،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس شہداء نے اپنا خون بہا کر محکمہ کے وقار اور عزت میں اضافہ کیا ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئے تعینات ہونےوالے افسران پولیس کی نیک نامی اور عزت میں مزید اضافہ کا باعث بنیں گے۔
۔۔۔۔۔۔