
لوئیر دیر
ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قیدیوں کے مسائل ومشکلات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ اوور سائٹ کمیٹی برائے جیل کا اجلاس زیر صدار ت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف لویر دیریرمحمد اشتیاق منعقد ہو اجس میں ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کے سپرٹنڈنٹ محمد ایوب باچا کے علاوہ کمیٹی ممبران نے شرکت کی،اس موقع پر جیل کے اندر رات کے وقت بجلی لوڈشیڈنگ،صحت سہولیات،قیدیوں کے مختلف کیسوں کی نوعیت اور تعلیم وتربیت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پر کمیٹی نے جیل کے اندر جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کے مسائل ومشکلات کو حل کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سپرٹنڈنٹ کو خراج تحسین پیش کی کہ قلیل مدت میں جیل کے فلاحی کاموں کا سلسلہ شروع کیا ہوا اس کو مذید وسعت دی جائے تاکہ قیدی جیل سے باہر نکالنے کے بعد ایک ذمہ دار اور مفید شہری بن کر زندگی بسر کرسکے اجلاس میں جیل سپرٹنڈنٹ محمد ایوب باچا نے کہاکہ قیدیوں کے فلاح وبہبود کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کارلانے کے ساتھ ساتھ ہنر اور تعلیم سکھانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ا س موقع پر کمیٹی نے قیدیوں کی علاج معالجہ اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے سپشلسٹ ڈاکٹرز کا دورہ اور موجود مریضوں کا مفت معائنہ کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ محکمہ تعلیم قیدیوں کو خواندہ بنانے کیلئے ٹیچر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔