
چکدرہ (احسان دانش) عدلیہ میں 30 سالہ خدمات انجام دینے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہونے والے چکدرہ کے ریائشی غلام یونس کے اعزاز میں گزشتہ روز الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاصم ، سول ججز محمد الیاس خلیل اور طارق خان ، سیشن جج (ر) عالمزیب خان ، عدلیہ ملامین یونین کے چیئرمین ولی خان وردگ ، ضلعی صدر حیات اللہ ، جنرل سیکرٹری شاکراللہ ، نائب صدر علیم خان ریڈرز اعظم خان ، فقیر الرحمان ، فضل الرحمان اور عطاء محمد سمیت عدلیہ کے دیگر ملازمین نے تقریب میں شرکت کی ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاصم ، سول جج محمد الیاس خلیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے غلام یونس کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ـ