
لوئیر دیر رحمت اللہ سواتی سے)
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا عوامی ایجنڈاضلعی انتظامیہ دیر پائین نے محکمہ یوتھ، سپورٹس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ اسمبلی حال بلامبٹ میں ثقافتی اور آدبی پروگرامات کی احیاء کے سلسلے میں مشاعرے کے نام سے محفل مشاعرے کا انعقاد مشاعرے میں ضلع دیر پائین کے مشہور ومعروف شعراء, تاریخی پشتوادبی جرگہ دیر پائین کے نامور اور اعلی پایہ کے شعراء نے شرکت کی۔ ضلع دیر پائین کے نامور شاعر عنایت اللہ نے محفل مشاعرے کی صدارت کی۔۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ زید صافی ن ڈسٹرکٹ یوتھ آفسیر ملک شہزاد طارق.ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اعجاز احمدمحفل مشاعرہ میں بطور خصوصی شرکت کی۔ محفل مشاعرے میں مشہور شعرا جناب رضوان اللہ شمال، مسلم وصال، عبدالکبیر مستان، علاوالدین، نور رحمن جناب سردار علی شاہ فضل معبود گل محمد عمر سعید وفادار محمد تاجر نے شرکت کی۔ ۔ مشاعرے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عنایت اللہ، میڈیا کے نمائیندوں، سیول سوسائیٹیز، اواز پروجیکیٹ کے کوارڈنیٹر لعل بادشاہ، ملاکنڈ یوتھ اسمبلی کے نمائیندہ سیمان حسین، ناصر افغان اور شعرو شاعری سے لگاو رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ محفل مشاعرے میں نامور مزاحیہ شاعر عمر سعید وفادار نے مزاحیہ اشعار سنا کر محفل کو چار چاند لگایا۔۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ ضلع کہ ہر تحصیل میں اسی طرح کے ادبی پروگرام منعقد کئیں جائیں گے۔ مشاعرے کی اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے شعرائکو روایتی چادر، سرٹیفیکیٹس پیش کئے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شہزاد طارق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اعجاز احمد نے معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز اور روایتی چادر پیش کئے