سوات: پولیس اسٹیشن ریکارڈ اور شکایتی نظام کی بہتری پر ڈی پی او کی زیر صدارت اجلاس

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)ڈ ی پی او سوات ناصر محمود کی سربراہی میں ڈی پی او آفس سوات میں پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم اور کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے حوالے سے میٹنگ منعقد کی گئی ۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن سوات بادشاہ حضرت خان، ایس پی لوئر سوات غلام صادق خان ، ڈی ایس پی ایڈمن کلیم اللہ اور ضلع بھر کے تمام محرر سٹاف اور کے پی اوز نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن بادشاہ حضرت خان نے پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم (PSRMS)اور کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم (CMS)کے بارے میں ڈی پی او سوات کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اس حوالے سے ڈی پی او سوات ناصر محمود نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن ریکارڈ منیجمنٹ سسٹم میں ایف ائی ار درج کرتے ہوئے تمام محرر خود چیک کریں گے اور پروف ریڈنگ کے بعد ہی اس کی تصدیق کریں گے ۔ انہوں نے کہاجملہ ایس دی پی اوز اپنے اپنے سرکلز میں PSRMS اور CMS کا خود نگرانی کرکے انہیں روزانہ کے بنیاد پر چیک کریں گے تاکہ درج شدہ کمی و بیشی کے بروقت ازالہ ہو سکیں ۔ ڈی پی او سوات نے کہا کہ ضلع بھرمیں PSRMS اور CMS کا جملہ کارکردگی کا میں خود روزانہ چیک کروں گا اور بہترین کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائی گی ۔ انہوں نے کہامحرران ایف آئی ار کی اندراج کرتے وقت نہایت حکمت عملی سے کام لیں اور کار سرکار دلچسپی کے ساتھ ادا کریں ۔
ڈی پی او سوات نے کہا کہ پولیس افسران و جوانوں کے اچھے کار ہائے اور عوام کے لیے خدمات کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے سے محکمہ پولیس کا معاشرے میں مثبت عکاسی ہوگی جس سے عوام الناس کا پولیس پر اعتماد بڑھ جائے گا اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ PSRMS اور CMS ریکارڈ چیک کرنے اور محرران اور کے پی اوز کے کارکردگی کا جائزہ لے نے کے لیے آئندہ بھی ہفتہ میٹنگز منعقد کیے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button