سوات میں 27 سے 29 دسمبر تک تین روزہ ٹریڈ شو منعقد کرنے کا فیصلہ

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام میں اہم بیٹھک، سوات میں تین روزہ ٹریڈ شو 27 دسمبر سے 29دستمبر تک منعقد کرنے کا فیصلہ، ٹریڈ شو میں سواتی مصنوعات سمیت باہر کمپنیوں کو بھی اسٹال کیلئے جگہ دینے پر اتفاق ہوا،ٹریڈ شو میں گورنر سمیت دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا، اس سلسلے میں گزشتہ روز سوات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سوات چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد خورشید اقبال نے کی اجلاس میں نائب صدر خالد خان، سابق صدر راحت علی خان، سابق صدر یوسف علی خان اور علی محمد خان شریک ہوئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹر ٹریڈ نعمان بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد محمد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان خیبر پختونخوا نے خصوصی طور پر شرکت کی اِجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات ٹریڈ شو27۔28۔29 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا ٹریڈ شو میں ملاکنڈڈویژن کی مصنوعات سمیت تمام پراڈکٹ کے سٹال لگانے کا فیصلہ کیا گیا اور باہر سے بھی کمپنیوں کو آنے اور ٹریڈ شو میں شرکت کی دعوت دے جائے گی سوات ٹریڈ شوکی سیکیورٹی کی تمام تر ذمہ داری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ہو گی۔اس شو میں گورنر یا وزیر کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جائے۔ فیصلہ کیا گیا کہ شو منعقدہونے سے پہلے سٹال ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کیا جائے۔
…..

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button