پیرامیڈیکس کا مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان۔ صدر پیرامیڈیکس ضلع باجوڑ نذیر الرحمن صافی نے ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ حکومت وقت اور محکمہ صحت ہمارے تمام پیرامیڈیکس سٹاف کے جائز مطالبات حل کریں بصورت دیگر پولیو سے بائیکاٹ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ضم اضلاع کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیاجائے۔ تمام مرج اضلاع کےEnhancement ratioفی الفور حل کیاجائے۔ تمام پیراجیکٹ ای پی آئی ٹیکنیشن اور میڈیکل ٹیکنیشن کے بند تنخواہیں ریلیز کیاجائے اور ساتھ ہی مستقل کیاجائے۔ انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ تمام ای پی آئی ٹیکینیشن کو آؤٹ ریچ کیلئے POLمہیا کیا جائے۔ ہم صوبائی قائدین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اگر ہمارے مطالبات کو فی الفور حل نہ کیا گیا تو پشاور دھرنے میں بھرپور شرکت کرینگے۔