تیمرگرہ ڈسٹرکٹ رپوٹر
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خواہ کے امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ اٹھ دسمبر کو پشاور میں منعقدہ اسرائیل مردہ باد ریلی میں صوبہ بھر سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کر کے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے،26ویں ائینی ترمیم سے متنازع شقوں کا خاتمہ جمعیت علماء اسلام کا کارنامہ ہے،سپریم کورٹ کی جانب سے دوسری شادی اور اسلام سے متصادم کسی بھی فیصلے کو ماننے کے لیے ہرگز تیار نہیں جے یو ائی ہر سطح پر مذکورہ فیصلے کے خلاف مزاحمت کرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمرگرہ میں پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا،کنونشن سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد رحیم حقانی،فنانس سیکرٹری نور اسلام،صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان،صوبائی رہنما قاضی ایاز الدین،ضلعی امیر سراج الدین جنرل سیکرٹری مولانا محمد حذیفہ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،مولانا عطا الرحمن نے کہا جمیعت علماء اسلام اس وقت غیر اسلامی قانون سازی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،26ویں ائینی ترامیم سے متنازعہ شقوں کا خاتمہ کر کے جمیعت نے قوم کو بڑے ائینی بحران سے بچایا ہے سود کا 2028 تک بتدریج خاتمہ اب ائینی ضرورت بن چکا ہے جو بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ائینی ترامیم میں اسلامی دفعات شامل کرنے میں جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی کی کاوشی لائق ستائش ہے۔
قوم اگر جمعیت پر ووٹ کی صورت میں اعتماد کا اظہار کرے تو اسلامی قوانین کا نفاذ کوئی نہیں روک سکتا،مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ ایک سازش کے تحت صبح خیبر پختون خواہ اور ملک بھر میں بدامنی کی اگ کو پھیلایا جا رہا ہے تاکہ عالمی طاقتوں کی سازشوں کو کامیابی اور ان کی مفادات کا تحفظ کیا جاسکے،مولانا عطاء الرحمن کا کہنا کہ 73 کے ائین میں اسلامی دفعات کو شامل کرنا ان دفعات کی حفاظت کرنا جمیعت کا کارنامہ ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی شمولیت سے جمیعت صوبہ خیبر پختون خواہ میں عموماً جبکہ ملاکنڈ ڈویژن میں خصوصا موثر سیاسی قوت بن کر ابھری دی،سینٹر مولانا عطاء الرحمن ان نے کہا کہ اس وقت اسرائیلی بربریت کی وجہ سے لاکھوں فلسطینی مسلمان بے گھر ہو چکے ہیں مساجد ،گھروں اور ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں بچے اور خواتین شہید کیے جا چکے ہیں عالمی دنیا فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے اپیل کی کہ تمام مسلمان اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے انہوں نے کہا کہ اٹھ دسمبر کو پشاور میں جے یو ائی خیبر پختون خواہ کے زیر اہتمام منعقدہ اسرائیل مردہ باد ریلی میں صوبہ خیبر پختنخواہ کے تمام اضلاع سے لاکھوں فرزندان توحید شرکت کر کے اپنی مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔