مظفر سید ایڈوکیٹ سمیت سینکڑوں ساتھی جے یو آئی میں شامل

Spread the love

تیمرگرہ ڈسٹرکٹ رپوٹر
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شامل ہو گئے،،تیمرگرہ میں منعقدہ ورکرز کنونشن کے دوران جے یو ائی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے انہیں پارٹی میں شمولیت پرخوش امدید کہا ،واضح رہے کہ مظفر سید ایڈوکیٹ قبل ازیں جماعت اسلامی کی ٹکٹ پر دو بار رکن صوبائی اسمبلی،چیئرمین ضلعی ترقیاتی مشاورتی کونسل،سابق صوبائی وزیر خزانہ اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رہ چکے ہیں،دو برس قبل وہ جماعت اسلامی سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی میں اور بعد ازاں کچھ عرصے کے لیے پی ٹی ائی پارلیمنٹیرین شمولیت اختیار کر چکے تھے گزشتہ عام انتخابات میں حلقہ پی کے 16 دیر لوئر سے انہوں نے 8ہزار کے قریب ووٹ حاصل کیے تھے،جمیعت علماء اسلام کی مقامی پارٹی قیادت کی جانب سے مظفرسیدایڈوکیٹ کو پارٹی میں شامل کرانے کے لیے مسلسل کوششیں جاری تھی،گزشتہ روز کامیاب جرگے اور مذاکرات کے بعد مظفر سید ایڈوکیٹ نے جمیعت علماء اسلام میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت قبول کر لی تھی،ان کے ساتھ تحصیل کونسل کے ممبر شہاب اتمانی ،سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حکیم خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر بیرسٹر اورنگزیب بشمول سینکڑوں کارکنان نے جے یو ائی میں شمولیت اختیار کر لی،سیاسی مبصرین میں مظفر سیدایڈوکیٹ کی جے یو ائی میں شمولیت کو دیر پائین کی سیاست میں اہم تبدیلی قرار دیا ہے جس کے درس نتائج اگلے عام انتخابات پر مرتب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button