
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا”پر اب تک کیجانے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے آج کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا پر کیجانے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس آج کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمید خان، ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان یوسف کریم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لکی مروت حبیب اللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر بنوں ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ملک دلنواز خان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے ڈویژنل و ضلعی سربراہان شریک رہے۔
اجلاس میں عوامی ایجنڈا کے تحت تفویض شدہ اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر بنوں ڈویژن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عوامی ایجنڈا کی ماہانہ اجلاسوں کو یقینی بنا کر انکی باقاعدہ مینٹس جاری کریں۔ اس کے علاؤہ صفائی، کلورینیشن، سلاٹر ہاؤسز، پینا فلیکس ہٹانے، وال چاکنگ ہٹانے، پبلک پارکوں کی صفائی و بحالی سمیت تمام عوامی ایجنڈا اہداف کی کارکردگی یقینی بنانے کیلئے سرٹیفیکیٹ مہیا کئے جائیں۔ اسی طرح ترجیحی بنیادوں پر غیر معیاری ادویات اور غیر رجسٹرڈ مراکز صحت کے ماہانہ کارکردگی رپورٹ کی بھی متعلقہ محکموں سے سرٹیفیکیٹ طلب کیجائے۔اس کے علاؤہ صوبائی حکومت کیطرف سے رمضان المبارک میں سہولیات کیلئے تفویض شدہ اہداف کی بروقت تکمیل بھی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس کے آخر میں کمشنر بنوں ڈویژن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تینوں متعلقہ ڈپٹی کمشنر دو مہینوں میں عوامی ایجنڈا کی کارکردگی رپورٹ انہیں پیش کریں گے۔ تاکہ عوامی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔
دریں اثناء کمشنر بنوں ڈویژن کی زیر صدارت بلین ٹری پلانٹیشن کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ڈپٹی کمشنروں کو مطلوبہ شجر کاری کرنے کے اہداف دئیے گئے۔اس موقع پر کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ نے کہا کہ بلین ٹری پلانٹیشن کو ہر صورت آکسیجن کی فراہمی و موسمی تغیرات کو مناسب بنانے کیلئے نتیجہ خیز و شفاف بنایا جائے۔جسکی رپورٹ کمشنر آفس میں بروقت جمع کی جائے